کینیڈا کے وزیراعظم برطانوی شہزادے کے سامنے شرمندگی سے دوچار

جسٹن ٹروڈو نے 3 سالہ جارج کے سامنے بیٹھ کر مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھایاتو شہزادے نے مکمل طور پر نظرانداز کر دیا

پیر 26 ستمبر 2016 20:45

کینیڈا کے وزیراعظم برطانوی شہزادے کے سامنے شرمندگی سے دوچار

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینیڈا کے پہلے سرکاری دورے پر ہفتے کے روز برٹش کولمبیا پہنچے تو ہوئی اڈے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔اس موقع پر جسٹن ٹروڈو رن وے پر شہزادہ ولیم کے تین سالہ بیٹے جارج کے سامنے بیٹھ گئے اور مصافحے کے لیے اس کے آگے ہاتھ بڑھایا۔

تاہم ٹروڈو کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اپنے والد کا ہاتھ تھامے ہوئے شہزادہ جورج نے ٹروڈو کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔کینیڈا کے عوام نے ننھے جارج کی جانب سے اس حرکت کو بہت شدت سے محسوس کیا اس لیے کہ وہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو اپنے وزیراعظم پر دل نچھاور کرتے ہوئے دیکھنے کے عادی ہیں اور ٹروڈو کو سوشل میڈیا پر ایک اسٹار کی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ایک خاتون نے ٹوئیٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میرا دل یہ منظر دیکھتے ہوئے 15 بار چھلنی ہوا"۔ خاتون کا اشارہ اس منظر کی جانب تھا جس کا دورانیہ 15 سیکنڈ کے قریب رہا۔اس سے قبل شہزادہ جورج نے اپریل میں امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر باراک اوباما سے ہاتھ ملایا تھا۔تین سالہ شہزادہ جورج اور اس کی ایک سالہ بہن شیرلوٹ اپنے والدین کے ساتھ پہلی مرتبہ کینیڈا میں موجود ہیں تاہم یہ ان بچوں کے والدین کا دوسرا دورہ ہے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے 2011 میں کینیڈا کا غیر سرکاری دورہ کیا تھا۔شاہی جوڑے کا کینیڈا کا دورہ یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :