امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،6 افراد زخمی،پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی ماردی

پیر 26 ستمبر 2016 20:42

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،6 افراد زخمی،پولیس نے ..

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ ہوئی جس کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کی تو اس دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :