Live Updates

عمران خان لفٹ میں پھنس گئے

پیر 26 ستمبر 2016 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لاہورمیں سینئر ایڈیٹروں، کالم نگاروں اور اینکر پرسنز کے اعزاز میں ظہرانیہ دیا۔ یہ ظہرانہ لاہور کے رائل پام اینڈ کنٹری کلب میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ظہرانے میں شرکت کے لئے عمران خان جب کلب کی چوتھی منزل پر جانے کے لئے لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ اچانک بند ہوگئی۔ لفٹ بند ہونے سے عمران خان لفٹ میں پھنس گئے۔ جنہیں بعدازاں لفٹ کے دروازے کھول کر باہر نکالا گیا عمران خان بعدازاں سیڑھیوں کے ذریعے چوتھی منزل تک گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :