مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا ہو گیا

بھارتی افواج کے سربراہان نے مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے تیار نہیں ہیں: روسی میڈیا کا دعویٰ

پیر 26 ستمبر 2016 19:55

مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا ہو گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوج کی تیاری کا پول کھول دیا ہے۔بھارتی فوج نے پردھان منتری کو پاکستان سے متعلق محتاط رویہ اپنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں بھارتی فوج کے تینوں سربراہوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں کہ بھارتی افواج پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے تیار نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا مودی کو کہنا تھا کہ بھارتی لڑاکا طیارے جنگ کے قابل نہیں ہیں ادھر بھارت نے نامکمل تیاری پر اسرائیل کے سامنے بھی ہاتھ جوڑے ہیں۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوجی طاقت کا پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا اس لئے تو بے چارے پردھان منتر جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔