Live Updates

حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو سخت ردعمل آئیگا، عمران خان

حکومت نے اگر کارکنوں کو گرفتار کیا تو خود لوگوں کے ساتھ تھانوں کے سامنے احتجاج کرونگا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔حکومت نے اگر ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا تووہ خود لوگوں کے ساتھ تھانوں کے سامنے احتجاج کریں گے ۔ 30ستمبر کو کوئی بھی رکاوٹ ڈالی گئی تو لاہور کو بند کروا دیں گے ۔کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی صورتحال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے ، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہو گا ، لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پرسخت ری ایکشن آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چار ماہ سے زائد طویل دھرنا دیا لہٰذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی غربت ہو گی جب کہ پاناما پیپرز کیس پر سب سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اگر کوئی نئی پارٹی بناناچاہتے توہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر رائے ونڈ احتجاج کے بعد بھی ان کا نہ سنی گئی تو وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور پھر جلسہ جلسہ نہیں کھلیں گے ۔ رائے ونڈ میں پورے ملک سے لوگ آئیں گے اور ریکارڈ احتجاج ہو گا ۔بعد ازاں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن ملک میں کینسر کی طرح پھیل چکی ہے جس نے ملک کھوکھلا کر دیا ہے اور اداروں کو تباہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کشمیر میں جاری کشیدگی کے بارے میں کہا کہ بھارت جنگ چھیڑنے کی بات کر کے کشمیر کے مسئلے سے عالمی کمیونٹی کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی کشمیریوں کی ہر فورم پرحمایت جاری رکھے گی ۔ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :