خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز شر انگیز تقاریر کے مقدمے سے بری

پیر 26 ستمبر 2016 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نصیر الدین نے شرانگیز تقاریر کے مقدمے میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو بری کردیا گیا،مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نصیر الدین نے کی.

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مولانا عبد العزیز کو چالان میں بے گناہ قرار دے دیا ہے. عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شرانگیز تقاریر کے مقدمے سے مولانا عبدالعزیز کو بری کر دیا جبکہ دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مدعی کو 28 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے، مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دو مختلف مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :