پی پی 7 ٹیکسلا ضمی الیکشن

پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 18:42

پی پی 7 ٹیکسلا ضمی الیکشن

ٹیکسلا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر2016ء) پی پی 7 ٹیکسلا میں ضمی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے بعد مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اب تک تحریک انصاف کے عمار صدیق خان 1535 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے عمر فاروق 1388 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔