جدہ: عرب ممالک کا 90 فیصد رقبہ ناقابلِ کاشت ہے : زرعی ماہرین

پیر 26 ستمبر 2016 18:34

جدہ: عرب ممالک کا 90 فیصد رقبہ ناقابلِ کاشت ہے : زرعی ماہرین

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): زرعی ماہرین کے مطابق عرب ممالک کا 90 فیصد رقبہ ناقابلِ کاشت ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس رقبے پر زراعت نہیں اگائی جا سکتی ۔ زرعی ماہر فیصل القطیبی کا کہناہے کہ جی سی سی ممالک کی زمین کم زرخیز ہے ۔صرف ایک چھوٹے سے حصے کو زراعت کے لیے بہترین کہا جاسکتاہے ۔ گلف ممالک کا صرف 1.63فیصد رقبہ ہی زرعی اجناس اگانے کے لیئے بہترین ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جنگلات تقریباََ1.8فیصد رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ قدرتی جنگلات 1.5فیصد حصے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ جس میں عمان ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات کے کچھ علاقے آتے ہیں۔ زیر زمین پانی کی سطح عرب ممالک میں سب سے کم ہے ۔ عرب ممالک میں پانی کی زیر ِ زمین سطح تقریباََ1000فٹ سے لیکر 10,000فٹ تک ہوتی ہے ۔پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے زمین بھی زرخیز نہیں جبکہ بارانی علاقوں میں بارش کے موسم میں چند علاقوں میں اجناس اگائی جاتیں ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ 2035 میں عرب علاقوں میں پانی کی شدید کمی ہو سکتی ہے ۔