موریطانیہ میں حق مہر میں 10لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا مطالبہ

پیر 26 ستمبر 2016 17:55

موریطانیہ میں حق مہر میں 10لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا مطالبہ

نواکشوط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) افریقی ملک موریطانیہ میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے نکاح میں دولہے سے تقاضہ کیا کہ وہ اس کی بیٹی کو حق مہر میں رقم یا جائیداد دینے کے بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر 10 لاکھ مرتبہ درود بھیجے۔

(جاری ہے)

العربیہ نیوز کے مطابق دلہا ایک پڑھا لکھا اوراعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہے تاہم بیروزگاری کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے سسر نے اس سے حق مہر میں درود شریف پڑھنے کا مطالبہ کیا۔

دلہے نے یہ انوکھا حق مہر ادا بھی کردیا ہے جبکہ اس کے سسر کا مطالبہ ہے کہ اس حق مہر کو نکاح فارم میں بھی درج کیا جائے۔حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ حق مہر ا یک اسلامی اصطلاح ہے جو شادی کے وقت مرد کی طرف سے عورت کیلئے مخصوص کی جاتی ہے اور شریعت میں مہر کو نکاح کا ایک لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔