کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں بیان قلمبند ہونے پر عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست نمٹا دی

پیر 26 ستمبر 2016 17:54

کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں بیان قلمبند ہونے پر عدالت نے ..

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں بیان قلمبند ہونے پر عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست نمٹا دی۔ماڈل ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ایان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ماڈل ایان علی کیس میں شامل تفتیش ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انوسٹی گیشن آفیسر نے ایان کا بیان قلمبند کر لیاہے۔خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے ایان کے وکیل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔ایان علی نے کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں بیان قلمبند کروانے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک سال بعد مقدمہ میں دہشتگردی ایکٹ کا اضافہ قانون کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔جس وقت قتل کا واقعہ پیش آیا ایان جیل میں تھی ،ایان اس کیس میں نہ ملز م ہے نہ ہی گواہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :