Live Updates

بھارت کشمیر میں جاری اپنے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے ،قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ‘ عمران خان

جلسہ جلسہ نہیں کھیل سکتے، رائیونڈ میں بھی نہ سنی گئی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ، 30ستمبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو پورا شہر بند کر دینگے ‘ چیئرمین پی ٹی آئی

پیر 26 ستمبر 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جاری اپنے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے لیکن پو ری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی خاطر سب متحد ہیں ، صرف جلسہ جلسہ نہیں کھیل سکتے، رائیونڈ میں بھی نہ سنی گئی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ، 30ستمبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو پورا شہر بند کر دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہو ٹل میں سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ۔عمران خان نے کشمیر میں جا ری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ عالمی برادری کی توجہ اپنے کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا چاہتاہے،پو ری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک کی خاطر ہم سب متحد ہیں، افسوس ہے کہ بھارتی میڈیا نے جنگ کا ماحول بنا نے میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا اندرونی کینسر ہے،پو ری قوم وزیر اعظم سے پانامہ لیکس کا جواب چاہتی ہے اوروزیر اعظم کو ہر حال میں پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ صرف جلسہ جلسہ نہیں کھیل سکتے، رائیونڈ میں بھی نہ سنی گئی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ، 30ستمبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو پورا شہر بند کر دیں گے ،ملک میں چیزیں مہنگی کرکے ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے ، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے،ہماری تحریک پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے اگر جیت گئے تو پاکستان آگے بڑھے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات