سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کی کمی،نئی قیمت52300 روپے ہوگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:29

سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کی کمی،نئی قیمت52300 روپے ہوگئی ہے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر2016ء):عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق ملک بھر میں‌ سونے کی قیمت200روپے کم ہونے سےفی تولہ سونے کی قیمت 52300 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر 44828 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر کم ہوکر 1337 ڈالر ہوئی ہے۔