منامہ: اونٹنی کو سونے کا ہار پہنانے والے عرب شہری کو تنقید کا سامنا

پیر 26 ستمبر 2016 17:19

منامہ: اونٹنی کو سونے کا ہار پہنانے والے عرب شہری کو تنقید کا سامنا

منامہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): گزشتہ روز عرب شہری کی طرف سے اپنی پالتو اونٹنی کو سونے کا بیش قیمتی ہار پہناکر اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ متعدد شہریوں نے عرب شہری کی اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کرنا بالکل غلط ہیں ۔ ایسے فرد کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

اس کے اس اقدام سے پوری عرب کمیونٹی کو تنقید سہنی پڑ سکتی ہے ۔ ایک سعودی شہری نے اس کے رویئے کو بالکل نازیبا قرار دیا ہے ۔ایک شہری نے لکھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس نے اونٹنی کو بیچنے کے لیے ایسا کیا ہو لیکن اسے اونٹنی بیچنے کے لیے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔وہ اس کے لیئے بہتر طریقہ بھی اپنا سکتا تھا۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے ۔