ایمریٹس ائیر لائنز نے پاکستان کے اندر پروازیں چلانے کی منصوبہ بندی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 17:05

ایمریٹس ائیر لائنز نے پاکستان کے اندر پروازیں چلانے  کی منصوبہ بندی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : ایمریٹس ائیر لائنز نے پاکستان کے اندر پروازیں چلانے کی منصوبہ بندی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن پاکستان کے اندر اپنی لوکل پروازیں چلانے سے متعلق غور کر رہی ہے۔ پاکستان میں موجود ایمریٹس ائیر لائن کے مینجر جبر العزیبی نے حال ہی میں دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس حوالے سے سرکاری سطح پر بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایمریٹس کو اجازت ملتے ہی پاکستان میں ایمریٹس کی لوکل پروازوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

العزیبی نے کہا کہ پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری میں اب غیر ملکی کمپنیوں کی بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں ایمریٹس ائیر لائنز کی لوکل پروازیں چلنے سے پاکستان کی اپنی لوکل ائیر کمپنیوں کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ائیر کمپنیوں کے ملازمین کی ملازمتیں بھی خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ جہاں ایمریٹس ائیر لائن کے پاکستان میں اپنی لوکل پروازیں شروع کرنے سے پاکستان کی لوکل ایوی ایشن کو خطرہ ہے وہیں ایمریٹس ائیر لائن کے اس منصوبے سے دیگر ائیر لائنز کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ ایمریٹس ائیر لائن کی پاکستان میں چلنے والی پروازوں سے شہریوں کو مزید بہتر اور اچھی سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔