نیوکراچی اورکورنگی میں رینجرز کی کارروائیاں ، ٹارگٹ کلر سمیت 7 افراد گرفتار

پیر 26 ستمبر 2016 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) جرائم پیشہ اور دہشت گردی کی بیج کنی کے لئے رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی اور کورنگی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ کے خلاف کارروائی کی گئی اس دوران ایک ٹارگٹ کلر سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں چھ منشیات فروش بھی شامل ہیں رینجرز نے گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا ، ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :