22اگست ہنگامہ آرائی کیس: خواجہ اظہار کی عبوری ضمانت منظور

پیر 26 ستمبر 2016 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بائیس اگست کو ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بائیس اگست کو ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز تقاریر کی سہولت کاری کیس میں خواجہ اظہار الحسن پیش ہوئے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی جانب سے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ اظہار احسن کو اشتعال انگیزی اور سہولت کاری کے تین کیسز میں پچیس پچیس ہزار روپے بطور عبور یہ ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :