جازان: باپ کے بہیمانہ تشدد سے بیٹا جاں بحق

پیر 26 ستمبر 2016 17:03

جازان: باپ کے بہیمانہ تشدد سے بیٹا جاں بحق

جازان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے شمالی علاقے جازان کے مضافاتی گاؤں ردیس میں باپ نے آہنی راڈ کے وار کر کے اپنے15 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ جازان پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ بچے کی نعش کو مقامی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جازان پولیس کے سربراہ کرنل عبدالرحمن الضہرانی نے مقامی اخباری نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 15سالہ بچے کی موت کی اطلاع ملتے ہی کاروائی کر کے ملزم کا گرفتار کر لیاہے ۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آہنی آلہ بھی ضبط کر لیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ مقتول کے سر پر اور جسم پر آہنی آلے کی چوٹوں کے واضع نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے مقتول کو باپ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔