ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنا ضروری ہے ،ممنون حسین
جنوبی ایشیائی خطہ اقتصادی صلاحیت ،وسائل کے اعتبار سے اہم خطہ ہے،پاکستان ایشائی ممالک کیساتھ معاشی ،معاشرتی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرتا رہیگا،صدر مملکت کی ‘سارک’ کے مندوبین سے گفتگو
پیر 26 ستمبر 2016 17:02
اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہر قسم کے دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ضروری ہے کیونکہ کرپشن ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر تمام ممالک کو مل کر حکمت عملی بنا نا ہو گی۔صدر مملکت نے یہ بات جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ‘سارک’ کیمندوبین سے گفتگو کے دوران کہی جس میں بھوٹان ، بھارت ، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے علاوہ دیگر رکن ممالک کے مندوبین بھی شریک تھے۔
یہ وفد قومی احتساب بیورو (نیب ) کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمے کے لیے منعقدہ کیے جانے والے سیمینار میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔ ملاقات میں چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطہ اقتصادی صلاحیت اور وسائل کے اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں بد عنوانی کی وجہ سے وسائل کا ضیاع تشویشناک ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور سارک ممالک کے عوام کی ترقی کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو ضرور پکڑا جائے لیکن ان کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے دوران اختیارات کا استعمال احتیاط سے کیا جائے تاکہ بے قصور لوگ نشانہ بننے سے محفوظ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ سارک ممالک کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے اپنے تجربات میں ایک دوسرے کو شریک کرنا چاہیے تاکہ بدعنوان عناصرکو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں تیزی آسکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری اپنے وسائل کو بچانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے پر یکسو ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں بلا امتیازکاروائی کی جار ہی ہے کیونکہ پاکستانی حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے۔ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی اداروں نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت لانے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایشائی ممالک کے ساتھ معاشی اور معاشرتی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ سارک ممالک میں بد عنوانی کے خاتمے کے لیے رکن ممالک کا سیمینار وقت کی اہم ضرورت ہے۔وفد نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.