جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت

پیر 26 ستمبر 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،نائب امیر ڈاکٹر فریداحمد پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ معین الدین کوریجہ کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء اور ان کے سجادگان عوام الناس کی گہری محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مزارات اولیاء کا بڑا اہم کردار ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ خواجہ معین الدین کوریجہ کی رہائش گاہ پر حملہ سے علاقے میں سخت غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت اور راجن پورکی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے ۔انہوں کہا کہ واقعہ کو کئی روز گزرگئے ہیں مگر پولیس ملزمان کو ابھی تک گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس سے عوام کے اندر اشتعال پھیلنے کا خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :