گیسٹرو کی وبا ء پھوٹ پڑی ، دو جاں بحق ، درجنوں ہسپتال داخل۔

پیر 26 ستمبر 2016 16:48

ساہیوال26ستمبر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) ساہیوال میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی دو جاں بحق درجنوں ہسپتال داخل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے گیسٹرو کی مرض پھوٹ پڑنے کے سبب روزانہ درجنوں مریضوں کو ہسپتال داخل کیا جا رہا ہے اور ہسپتال میں گیسٹرو کے مریضوں کے لیے الگ وارڈ بھی بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاز گراؤنڈ کے سجاول کی دس ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ اور کوٹ مائی کا محمد عثمان پچپن سالہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئے ۔ جبکہ گیسٹرو کے چار مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے چلڈرن وارڈ میں بچوں میں گیسٹرو کی مرض کے سبب بیڈ تھوڑے ہونے کی وجہ سے ایک بیڈ پر تین ، تین مریض بچوں کو پایاگیا ہے ۔ شہریوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :