امدادی قافلے ہزاروں محصور شامی شہریوں تک پہنچنے میں کامیاب

پیر 26 ستمبر 2016 16:42

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) ریڈکراس کے بیانات کے مطابق گزشتہ چھ مہینوں میں پہلی مرتبہ شام کے چار محصور شہروں تک امدادی اَشیاء پہنچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر ستّر ٹرک امدادی سامان لے کر دارالحکومت دمشق کے قریب واقع شہروں مضایا اور زبدانی کے ساتھ ساتھ شمال مغربی صوبے ادلِب میں فوعا اور کفریا نامی شہروں تک بھی پہنچے ہیں۔ تقریباً چالیس ہزار کی آبادی کا حامل شہر مضایا گزشتہ تقریباً چھ مہینوں سے شامی فوج کی حلیف فورسز کے گھیرے میں ہے۔۔

متعلقہ عنوان :