بوئنگ 737 میں بنایا گیا ریسٹورنٹ چائنہ میں عوام کے لیے کھول دیاگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 16:41

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔رپورٹ : راجامحب معظم ناز ۔ 26ستمبر 2016ء):مرکزی چین کے صوبے ہوبتے کے شہر ووہان میں بوئنگ 737 میں بنایا گیا ایک چینی ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول دیاگیا ۔ اپنی طرز کے اس منفرد ریسٹورنٹ کے مالک ” لی یانگ“ ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کانام ” للی ایئرویز“ رکھا گیا ہے۔ جو ایک مغربی طرز کے کھانے کی جگہ ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹائم کاکھانا اوسطاََ 200سے 300 یوآن میں جی بھر کرکھایاجاسکتا ہے ۔

ایک بوئنگ 737 طیارہ میں عام طور پر 128 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے مطابق ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں 70 سے زائد مہمانوں کی تواضع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئیڈیاوہ سویڈن سے لائے تھے جہاں ایک ہوائی جہاز کو ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ ویب سائٹ سینا کے مطابق طیارہ Bataria ایئرلائن کی ملکیت تھا جو انڈونیشین کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ 28سال پرانا ہے۔

اس کے قبل یہ طیارہ برطانوی ائرلائن مڈلینڈ اور شمسی ایئرلائن کی بھی ملکیت رہ چکا ہے۔ 2013 میں انڈونیشین کمپنی دیوار ہوگئی تھی۔ لی یانگ نے یہ طیارہ گزشتہ سال خریدا۔ بعدازاں انڈونیشیا کے چائنہ سمندر کے راستے منتقل کیاگیا۔ طیارے کے پرزے الگ کرنے میں تقریباََ 4ماہ لگے۔ اب یہ طیارہ اپنی نوعیت کا منفرد شاہکار ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے آرہی ہے۔ اور اس کے ساتھ سلفیاں بناتے ہوئے نظرآتے ہیں ۔ یہ طیارہ ووہان شہر کے مشہور کاروباری مرکز گانگواسکوائر میں پیدل چلنے والی سڑیٹ ” جرمن “ سٹریٹ میں نصب کیاگیا ہے۔ یادرہے اس طیارے کو خریدنے دوبارہ فٹ کرنے میں تقریباََ 35 ملین یوآن کا خرچہ آیا ہے۔

بوئنگ 737 میں بنایا گیا چینی ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول دیا گیا