پاک بھارت دوستی بس سروس بھی گیارہ مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی چلی گئی

پیر 26 ستمبر 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) لاہور سے پاک بھارت دوستی بس سروس 11 مسافروں کو لے کر براستہ واہگہ بارڈر بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔پاک بھارت دوستی بس سروس کی بس لبرٹی ٹرمینل سے 11 مسافروں کو لے کر براستہ واہگہ صبح 6 بجے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک بھارت بس سروس واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کے بعد بھارت کیلئے روانہ ہو گئی۔بس میں سوار تمام مسافر پاکستانی ہیں۔ایک خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیار برقرار رہنا چاہیے۔ پاک بھارت بس سروس کو واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کے بعد نئی دہلی روانہ کیا گیا۔ بس کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ بھی کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :