سمجھوتہ ایکسپریس بحال ، 138 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کچھ مسافر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بھارت نہ جاسکے

پیر 26 ستمبر 2016 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) بھارتی حکومت نے معطل ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کر دیا ، ٹرین 138 مسافروں کو لیکر بھارت کیلئے روانہ ہو گئی۔۔کسانوں نے احتجاج کا بہانہ بنا کر سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت جانے سے روکا پھر اچانک اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کی صبح آٹھ بجے ٹرین کے ذریعے 138 پاکستانی مسافر بھارت کیلئے روانہ ہوئے۔

سٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کو چھوڑنے کے لئے موجود تھی اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کو خوش آئندہ قرار دیدیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن ہونا چاہیے۔ سٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کچھ مسافر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بھارت نہ جاسکے۔(سلیمان)

متعلقہ عنوان :