مسقط:رائل پولیس نے قحبہ خانے سے21 خواتین کو بازیاب کروالیا، تین تھائی شہری گرفتار

پیر 26 ستمبر 2016 16:39

مسقط:رائل پولیس نے قحبہ خانے سے21 خواتین کو بازیاب کروالیا، تین تھائی ..

مسقط:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): رائل عمان پولیس اور تھائی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 21 خواتین کو بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق تین تھائی شہری مسقط کے علاقے میں قحبہ خانہ چلا رہے تھے جس میں انہوں نے متعدد غیر ملکی خواتین کو جبری طور پر قید کیا ہو ا تھا۔ عمانی پولیس ذرائع کا کہناہے کہ بازیاب کروائی جانے والی خواتین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جب اپارٹمنٹ پر چھاپہ ماراتو اس کے مختلف کمروں میں خواتین کو جبری طور پر قید پایا ۔ ایک کمرے میں کم از کم چھ خواتین موجود تھیں۔ خواتین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انہیں ملازمت کا جھانسا دے کر لایا گیاتھا۔ تھائی پولیس نے شکایت ملنے کے بعد بین الاقوامی ٹریٹی کے تحت عمان رائل پولیس کے ساتھ مل کر قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ رائل عمان پولیس نے اس کاروائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔ گرفتار خواتین کی شہریت کے بارے میں بھی ابھی تک نہیں بتایا گیا۔