لاہور: نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا ، حالت خطے سے باہر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 16:33

لاہور: نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : پاکستان کی نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر ثنا فیصل کو مبینہ طور پر کسی شخص نے زہر دے دیا جس کے بعد ان کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ثنا فیصل نجی ٹی وی چینل ”اب تک“ میں ایک پروگرام ”خفیہ“ کی میزبانی کرتی ہیں جس میں وہ معاشرے میں موجود برائیوں سے پردہ اٹھاتی ہیں۔

خاتون اینکر کو زہر دئے جانے کی تاحال چینل انتظامیہ یا ان کے پروگرام کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی البتہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ان کے پروگرام کے پیج کی انتظامیہ نے اسپتال میں زیر علاج ثنا کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے صارفین سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسی نیوز چینل کی ایک اور خاتون اینکر فریحہ ادریس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ جان کو خوشی ہوئی ہے کہ ثنا فیصل اب خطرے سے باہر ہیں ، اللہ ان کو جلد صحتیاب کرے، آمین۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ثنا فیصل کو متعدد مرتبہ نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، دھمکی آمیز خط کے ساتھ انہیں پستول کی گولیاں بھی بھیجی گئی تھیں جنہیں انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر صارفین کے ساتھ شئیر بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :