ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو پولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے میں 12، 12 سال قید کی سزا

پیر 26 ستمبر 2016 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) مقامی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنوں کو پولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے میں 12، 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوکراچی کی سیشن کورٹ میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں عارف عرف لنگڑا اور کامران عرف کامی کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں افراد کو جرائم کا مرتب قرار دیتے ہوئے انہیں 12،12 سال قید کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹان پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :