متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اﷲ خان مستعفی ہوگئے

بانی تحریک اور ایم کیوایم کا وفا دار ہوں، موجودہ حالات میں فاروق ستار کے ساتھ کام نہیں کرسکتا ،امجد اﷲ خان

پیر 26 ستمبر 2016 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اﷲ خان مستعفی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امجد اﷲ خان نے اپنی استعفے میں کہا ہے کہ وہ بانی تحریک اور ایم کیوایم کے وفا دار ہیں، موجودہ حالات میں فاروق ستار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ، اس لیے اپنے عہدے اور ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ امجد اﷲ خان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے قبل تحریک انصاف میں شامل تھے اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے تاہم پولنگ سے ایک روز قبل وہ پارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔