Live Updates

پاناما لیکس ، تحریک انصاف نے قرار داد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی

قرار داد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے

پیر 26 ستمبر 2016 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر قرار داد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ قرار داد میں اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے پیر کو پاناما لیکس پر قرار داد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے ۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت امین و صادق نہیں رہے ۔ قرار داد میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پاناما لیکس پر اپنا آئینی کردار ادا کرے ۔پاناما لیکس پر قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے متضاد بیانات دئیے ہیں ۔ آرٹیکل 256 کے تحت اسپیکر سندھ اسمبلی قرار داد ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو تحریک انصاف کے قرار داد کی حمایت کرے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات