کوئٹہ، وکلاء نے سانحہ سول ہسپتال کیخلاف جاری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا

عدالتوں میں رونقیں بحال ہوگئی

پیر 26 ستمبر 2016 16:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ میں وکلاء نے سانحہ سول ہسپتال کیخلاف جاری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا ہے۔بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد عدالتوں میں رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔وکلاء 8 اگست کے سانحہ کیخلاف ہڑتال پر تھے، ڈیڑھ ماہ بعد عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کر نے کے بعدوکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سائلین بھی بڑی تعداد میں عدالتوں کا رخ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وکلاء تنظیموں نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ ختم کرکے ہفتہ میں صرف دو روز ہ ہڑتال کافیصلہ کیا تھا۔ بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالغنی خلجی کے مطابق ہفتے میں منگل اور جمعرات کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاجائیگا۔اس دوران احتجاج بھی کیا جائیگا اور احتجاج کا سلسلہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان اوروکلاء کو تحفظ کی فراہمی تک جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :