Live Updates

پی ٹی آئی نے رائیونڈ مارچ پرحکومتی ردعمل کیخلاف پلان بی تیارکرلیا

حکومت نے رائے ونڈ مارچ میں کوئی خلل ڈالنے یا رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی ،تو عمران خان کے حکم پرپورا شہر بلاک کردیا جائے گا۔رہنماء پی ٹی آئی فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 16:17

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر2016ء) :تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ پر حکومتی ردعمل کیخلاف پلان بی تیارکرلیاہے،رائیونڈ کا راستہ بند کرنے پر پورا شہر بند کردیاجائے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگر حکومت نے رائے ونڈ مارچ میں کوئی خلل ڈالنے یا رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی تو اس کے ردعمل کیلئے پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔جس کے تحت عمران خان نے حکم پر 10منٹ میں پورا شہر بلاک کردیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات