پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا،پی اے ایف کا ڈرون معمول کی پرواز پر تھا، حادثے سے کسی قسم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی تحقیقات کیلئے بور ڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 ستمبر 2016 16:16

پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا،پی اے ایف ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء) پاک فضائیہ کا ایک ڈرون میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، ترجمان پی اے ایف کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میاں والی کے قریب گرنے والا پی اے ایف کا ڈرون معمول کی پرواز پر تھا، حادثے سے کسی قسم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی تحقیقات کیلئے بور ڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جو مداد والا کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ، بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی مشن پر تھا ، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو اور فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور طیارے کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر دیہاتیو ں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :