Live Updates

حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔ آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے ، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہو گا - ہم نے چار ماہ سے زائد طویل دھرنا دیا لہٰذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہیے۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 ستمبر 2016 16:12

حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے ، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہو گا ، لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پرسخت ری ایکشن آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چار ماہ سے زائد طویل دھرنا دیا لہٰذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی غربت ہو گی جب کہ پاناما پیپرز کیس پر سب سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اگر کوئی نئی پارٹی بناناچاہتے توہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :