دبئی:متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال پر اتوار کے روز چھٹی کا اعلان

پیر 26 ستمبر 2016 16:12

دبئی:متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال پر اتوار کے روز چھٹی کا اعلان

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): وزارت ہیومین ریسورس نے نئے ہجری سال کے موقع پر اتوار کے روز نجی اور سرکاری اداروں کے لیئے چھٹی کا اعلان کر دیا۔ پیر کے روز دوبارہ تمام دفاتر اپنے اوقات کے مطابق کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ادروں کے ملازمین نے اتوار کے روز دی جانے والی چھٹی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ نجی شعبوں کے ملازمین کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ۔ نجی شعبے کے منسلک افراد کا کہناہے کہ انہیں جمعہ کے روز کی چھٹی کے بعد اچانک اتوار کے روز کی چھٹی ملنا بڑی بات ہے ۔ اپنی چھٹی کو نئے سال کی مناسبت سے گزاریں گے۔