کرپشن مافیا کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے، اس ملک سے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے‘نوشین حامد

کرپشن مافیا سے ہماری جنگ کا مقصد میں ایماندار قیادت لانا ہے ،ایسی قیادت جو عوام کا درد محسوس کرسکے‘کارکنوں سے گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 16:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپشن مافیا کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے، اس ملک سے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،ہر کرپشن مافیا سے ہماری جنگ کا مقصد میں ایماندار قیادت لانا ہے ،ایسی قیادت جو عوام کا درد محسوس کرسکے۔ کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہاکہ ملک بھر میں کئے جانے والے سروے حکمرانوں کی مقبولیت میں نمایاں کمی ظاہر کررہے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ حکمران خود کو اقتدارسے الگ کرلیں۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ مار چ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ۔تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ۔دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری قوت سے نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ،ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے اور اب رائے ونڈ میں جلسہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :