Live Updates

قبائلی علاقوں سے پولیو کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،اقبال ظفرجھگڑا

پولیٹیکل انتظامیہ ،محکمہ صحت،پولیوٹیموں کے اتھ مکمل تعاون کریں،قبائلی عمائدین بھی مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے حکومت کابھر پور ساتھ دیں،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 26 ستمبر 2016 16:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے پولیو کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،پولیٹیکل انتظامیہ محکمہ صحت اورپولیوٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،قبائلی عمائدین بھی پولیو کے مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے حکومت کابھر پور ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختوانخوااقبال ظفر جھگڑا کے زیر صدارت فاٹا میں پولیو کے خاتمہ کیلے ٹاسک فورس کا اجلاس گورنرہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پشاور کوہاٹ مالاکنڈ ڈی آئی خان ڈویژنز کے کمشنر ،ایف آرکے ڈپٹی کمشنرز تمام پولیٹکل ایجنٹ اور ایجنسی سرجن آفیسرز ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا اور کنٹری کوآرڈینیٹر پولیو رانا صفدر اور بل گیٹس فاونڈیشن کے فوکل پرسن الطاف بوسن نے شرکت کی- اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ تین روز میں دس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جاینگے - گورنر نے کہا کہ فاٹا کو پولیو سے پاک کرنے کیلے تمام وسائل کو بروکار لاے جائیگا۔

گورنر نے تمام پولٹیکل انتظامیہ کو ہدایت کی وہ محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کی تحفظ کو یقینی بناے جاے۔ انہوں نے قبائیلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ پولیو کے مہلک بیماری کے خاتمہ کیلے حکومت کا ساتھ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات