فاروق ستارمزید2مقدمات میں مفرورقرار

فاروق ستار نے بانی متحدہ سے تعلق توڑ لیا لیکن مقدمات ساتھ ساتھ ہیں،فاروق ستار دن میں کئی بارمیڈیا پرآتے ہیں لیکن گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں،فاروق ستار کے20سے زائد مقدمات میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 15:58

فاروق ستارمزید2مقدمات میں مفرورقرار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکو مزید 2مقدمات میں مفرور قراردیدیا گیاہے،فاروق ستار کے20 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار دن میں کئی بار میڈیا پر آتے ہیں لیکن وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔بورڈآف ریونیو کے مطابق فاروق ستار کے نام کوئی جائیداد نہیں ہے۔تاہم فاروق ستار کومزید 2مقدمات میں اشتہاری قراردیا گیاہے۔متحدہ کے سربراہ کو اس سے قبل بغاقت اور دہشتگردی کے 16مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق فاروق ستار نے متحدہ کے بانی سے تعلق توڑ لیا لیکن مقدمات ساتھ ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :