سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبے پر پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی- سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 ستمبر 2016 15:39

سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبے پر پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبے پر پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ عدالت نے سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ حقائق اور قانونی پہلووں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل کا موقف تھا کہ منصوبے پرکام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے ، حکم امتناع کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں ، معاملے کے حقائق اور قانونی پہلووں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ مقدمے کی سماعت دس اکتوبر کے عدالتی ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرصوبائی اٹارنی جنرل‘لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائرکررکھی ہیں-

متعلقہ عنوان :