نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سری لنکا کے ہنر مندی اور فنی تعلیم کے مرکزی وزیر ماہندہ سمرہ سنگھے سے ملاقات

پیر 26 ستمبر 2016 15:35

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 ستمبر۔2016ء) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے سری لنکا کے ہنر مندی اور فنی تعلیم کے مرکزی وزیر ماہندہ سمرہ سنگھے نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں دونوں حکام کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر سرفراز سپرا بھی موجود تھے۔ ذوالفقار احمد چیمہ نے سری لنکا کے فنی تعلیم کے مرکزی وزیر ماہندہ سمرہ سنگھے کو پاکستان میں فنی تربیت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سری لنکا کے وزیر نے اس سلسلہ میں انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے اس موقع پر سری لنکا کے ہنر مند اور فنی تعلیم کے مرکزی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :