کیر یئر کو نسلنگ سنٹرز کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب (کل) ہوگی

پیر 26 ستمبر 2016 15:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور گورنمنٹ پوسٹ گر یجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹیلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجر خان راولپنڈی کے درمیان کیر یئر کو نسلنگ سنٹرز کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کل ( منگل ) سیکرٹری آفس میں 11بجے دن منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین کے علاوہ صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان ، کالجوں کی پرنسپلز اور دیگر بھی موجود ہوں گے ۔

خواتین کے تعلیمی اداروں میں کیرئیر کو نسلنگ سنٹرز کے قیام کامقصد طالبات کو مستقبل میں کاروبار ، ملازمت کے لیے مشاورت ، رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔ وویمن پیکج کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار کیرئیر کو نسلنگ سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :