Live Updates

30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دیں گا ‘یاسمین راشد

اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی حکمت عملی پر نظر ثانی کرکے رائے ونڈمارچ میں شر یک ہو جائیں‘ایڈ وئزر چیئر مین پی ٹی آئی

پیر 26 ستمبر 2016 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) ایڈ وئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دیں گا ،نوازشر یف کے پاس اب بھی موقعہ پر وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں ورنہ انکا انجام عبر ت ناک ہونے جا رہا ہے،کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کا ساتھ نہ دینے والی اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی حکمت عملی پر نظر ثانی کر یں اور رائے ونڈمارچ میں شر یک ہوجائے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام غربت اورتباہی کا سبب جان چکے ہیں جسکے لیے تحر یک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں سڑکوں پر جنگ لڑ رہی ہے اور 30ستمبر کو یہ جنگ فیصلہ کن موڑ میں داخل ہونے جا ری ہے اور پوری دنیا دیکھے گی 30ستمبر کو لاہور سمیت پورے پاکستان سے عوام رائے ونڈ مارچ میں شر یک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اچھا ہوگا وہ رائیونڈ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے ورنہ اسکے سنگین نتائج نکلیں گے جسکی ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات