شریف خاندان کی سکیورٹی پر عوام کے ٹیکسوں کے سات ارب روپے خرچ کر نے کے اقدام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پیر 26 ستمبر 2016 15:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے شریف خاندان کی سکیورٹی پر عوام کے ٹیکسوں کے سات ارب روپے خرچ کر نے کے اقدام کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرادی،متن کے مطابق قرارد اد میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نے صرف اپنے سکیورٹی اخراجات کی مد میں گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران عوام کے ٹیکسوں کے سات ارب روپے خرچ کئے جو عوام سے شدید زیادتی وظلم ہے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ان غیر قانونی اور غیر آئینی اخراجات کو فی الفور قومی خزانے میں واپس جمع کرایا جائے اور حکمران اپنے بچت کے دعوؤں پر عمل کرتے ہوئے آئندہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو اپنی ذات پر استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔