لاہور میں کانگو وائرس سے نوجوان دم توڑ گیا، میت ورثا ء کے حوالے

پیر 26 ستمبر 2016 15:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) لاہور کے جناح ہسپتال میں کانگو وائرس سے نوجوان ظہیر عباس دم توڑ گیا، میت کو ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا۔

(جاری ہے)

16سال ظہیر عباس کو کانگو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر 15 ستمبر کو جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ مریض کے ٹیسٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں نمونے بھیجے گئے۔ جہاں اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ظہیر عباس کی لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :