کابل : پولیس ڈسٹرکٹ میں میگنیٹک بم دھماکہ ، 3 افراد زخمی۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 15:21

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : افغان دارالحکومت کابل میں پولیس ڈسٹرکٹ میں دھماکہ ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ میگنیٹک ساخت کا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے مزیدبتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا جس کا ہدف پولیس ڈسٹرکٹ تھا۔