Live Updates

یہ ملک کا معاملہ ہے پتا نہیں ناراضگی کیوں ہے؟ عمران خان کا طاہر القادری سے متعلق سوال کا جواب

میں کوئی رشتہ لینے رائے ونڈ نہیں جا رہا، پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 15:17

یہ ملک کا معاملہ ہے پتا نہیں ناراضگی کیوں ہے؟ عمران خان کا طاہر القادری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : لاہور میں صحافی کی جانب سے طاہر القادری سے متعلق عمران خان سے سوال کیا گیا کہ طاہر القادری ناراض ہیں کیا آپ انہیں منانے جائیں گے، جس پر س سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ طاہر القادری کی ناراضگی کس بات پر ہے۔

(جاری ہے)

نجانے وہ کیوں ناراض ہیں میں کوئی رشتہ مانگنے تو نہیں جا رہا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کا معاملہ ہے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ وہ احتجاج میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو لوگوں کو دھرنے کی دعوت دے رہا ہوں۔ اور ایک مرتبہ پھر میں سب کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات