حکومت نے کرپشن کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، زاہد حامد

وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام دوروزہ سارک اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب

پیر 26 ستمبر 2016 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرپشن کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور انسداد بد عنوانی کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے بھر پور انداز میں کام کر رہے ہیں،سارک ممالک میں کرپشن سمیت دہشت گردی ، قانون کی حکمرانی ،منشیات کی سمگلنگ اور سائبر کرائمز بڑے چیلنجز ہیں ، کرپشن کے خاتمے کے لئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی،وہ یہاں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے دوروزہ سارک اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ، کانفرنس میں سارک ملکو ں کے انسداد بدعنوانی اداروں کے حکام شریک ہیں۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کی طرف سے کانفرنس میں شرکت کے لئے وفود نہیں بھیجے گئے ،افتتاحی سیشن سے چئیر مین نیب قمر زمان چوہدری اور نیپال کے وفد کے سربراہ نے بھی خطاب کیا،کانفرنس کے اختتام پرمستقبل کے لائحہ عمل کے لئے مشتر کہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ،وفاقی وزیرزاہد حامد خان نے کہا ہے کہ نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے 3سال میں پاکستان کی بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہوئی،پاکستان بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سارک ممالک کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن فورم کا قیام سارک ممالک کے مفاد میں ہے،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے تین سال میں پاکستان کی بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہوئی ہے اور جنوبی ایشیاء میں اقتصادی بہتری کے وسیع مواقع موجود ہیں،سارک ممالک تجارت سمیت دوسرے اہم شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

سارک ممالک میں قانون کی حکمرانی،منشیات سمگلنگ اور سائبر کرائمز ایک بڑا چیلینج ہیں، انہوں نے کہا کہ نیب بھی علاقائی سطح پر اینٹی کرپشن کے حوالے سے تمام ممالک سے تعاون کر رہا ہے ، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ سیمینار کا مقصد خطے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔سمینارسے ایک دوسرے کے تجربات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔کرپشن کے خاتمے کے لئے خطے کے ملکوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔پاکستان خطے میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سارک کے پلیٹ فارم سے خطے سے ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ،نیب نے لوٹے ہوئے 277ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں ۔(آچ)

متعلقہ عنوان :