اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کیلئے اضافی 25 ہزار روپے الاؤنس کی منظوری

اضافی الاؤنس ملنے سے اے ای اوز کو سکولوں کا وزٹ کرنے میں آسانی ہوگی‘ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق

پیر 26 ستمبر 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو سکولوں کا سروے کرنے کے لئے اضافی الاؤنس ملے گا ، محکمہ خزانہ نے ماہانہ 25 ہزار روپے اضافی الاؤنس کی منظوری دے دی۔محکمہ خزانہ نیاضافی الاؤنس کی منظوری کے حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اے ای اوز کو اضافی الاونس ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ بنک اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گاای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق کا کہناہے کہ اضافی الاؤنس ملنے سے اے ای اوز کو سکولوں کا وزٹ کرنے میں آسانی ہوگی نوٹیفیکیشن کا اطلاق پہلے سے بھرتی اے ای اوز پر بھی ہوگا، الاؤنس کے تحت آفیسرز کو ماہانہ پچیس ہزار روپے ہر تنخواہ کے ساتھ ٹرانسفر کیے جائیں گے ، ایجوکیشن آفیسرز نے اضافی الاؤنس کی منظوری کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ سکولوں کے سروے کے دوران طلبا کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کی بھی جانچ کی جائے گی آیا کہ بچوں کو فراہم کردہ تعلیم ان کے مستقبل کے لیے فائدہ من ہے یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :