میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

پیر 26 ستمبر 2016 15:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے بیان میں تصدیق کی گئی کہ فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فضائیہ ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی بورڈ قائم کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :