ناقص معیار،بد ترین سروس اور کرپشن کی بھرمار، یوٹیلٹی اسٹورز کے منافع میں سالا نہ 2ارب کی کمی

دوسال میں74ارب 79کروڑ روپے سے کم ہوکر 46ارب 80کروڑ روپے رہ گئی ہے‘ انتظامی اخراجات بھی تیرہ کروڑ کا اضافہ

پیر 26 ستمبر 2016 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) شہریوں کو سستی اور معیار ی اشیا کی فروخت کی ذمہ دار یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بد انتظامی اور ناقص معیار کے سبب سالانہ منافع میں دوارب روپے کی کمی کا انکشاف جبکہ انتظامی اخراجات بھی تیرہ کروڑ روپے بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اشیائے خورد ونوش کی فروخت میں دو سال میں28 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیل گذشتہ دوسال میں74ارب 79کروڑ روپے سے کم ہوکر 46ارب 80کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

مالی سال14- 2013میں کارپوریشن کی مجموعی سیل 74ارب 79کروڑ روپے تھی جو15- 2014میں کم ہوکر 55ارب 90کروڑ روپے اور16- 2015میں مزید کم ہوکر 46ارب 80کروڑ روپے رہ گئی۔عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے والے قومی ادارے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا مجموعی منافع14 -2013 میں 5ارب 79کروڑ روپے تھا جو16- 2015میں کم ہوکر ایک ارب 99کروڑ روپے رہ گیا۔اسی طرح یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے انتظامی اخراجات میں بھی دوسال میں 13کروڑ روپے اضافہ ہو گیا ہے 14-2013 میں کارپوریشن کے انتظامی اخراجات 23کروڑ روپے سالانہ تھے جو16 -2015میں بڑھ کر 36کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :