Live Updates

پتہ نہیں طاہر القادری کی ناراضگی کیا ہے ؟میں کوئی رشتہ لینے نہیں جا رہا جو ناراضگی ہو‘ عمران خان

30ستمبر کو رائے ونڈمارچ کے جلسے میں بتاؤں گا آگے ہم نے کیا کر نا ہے، ہم تاریخ بدل دیں گے ‘(ن) لیگ نے اگر ہمارے کارکنوں کو راستہ روکا توخود تھانوں کے باہر جاکر احتجاج کروں گا ‘حکومت پانامہ لیکس کے ایشو کو دفن کر نا چاہتی ہے، اگر ایسا ہوا تو ملک میں کر پشن کا ایشو بھی دفن ہو جا ئیگا ‘نوازشر یف پانامہ لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں ‘(ن) لیگ حکومت 20ارب کے میڈیا کو اشتہارات دے چکی ہے ‘(ن) لیگ کہتی ہے ہم سی پیک میں رکاوٹ ہیں میں، ان سے پوچھتاہوں کہ کیا ہم گودار کے راستے میں کھڑے ہیں، اصل میں ایسے ڈرامے کر نا (ن) لیگ کی پر انی عادت ہے ‘نوازشر یف سری لنکا سے کر ایہ کے جہاز اور ایک ایک سڑک کا تین تین بار فیتہ کاٹ کر کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے ‘ پاکستان کے عوام غربت اور بتاہی کا سبب جان چکے ہیں ، 30ستمبر کو پتہ لگ جائے گا کتنی عوام نکلے گی ‘عوام کا ایک سمندر رائیونڈ آرہا ہے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بنی گالہ سے روانگی اور لاہور آمد کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 15:08

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پتہ نہیں طاہر القادری کی ناراضگی کیا ہے ؟میں کوئی رشتہ لینے نہیں جا رہا جو ناراضگی ہو ‘پانامہ لیکس کا معاملہ کسی صورت ٹھنڈ ہ نہیں ہونے دیں گے ‘نوازشریف بچ نکلے تو کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ‘30ستمبر کو رائے ونڈمارچ کے جلسے میں بتاؤں گا آگے ہم نے کیا کر نا ہے ہم تاریخ بدل دیں گے ‘(ن) لیگ اگر ہمارے کارکنوں کو راستہ روکا توخود تھانوں کے باہر جاکر احتجاج کروں گا ‘حکومت پانامہ لیکس کے ایشو کو دفن کر نا چاہتی ہے اگر ایسا ہوگا تو ملک میں کر پشن کا ایشو بھی دفن ہو جا ئیگا ‘نوازشر یف پانامہ لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں مگر 6ماہ سے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دے رہے ‘(ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت اب 20ارب کے میڈیا کے اشتہارات دے چکی ہیں اور انکے ذریعے ہمارے خلاف پر وپگنڈہ کرواتے ہیں ‘(ن) لیگ کہتی ہے ہم سی پیک میں رکاوٹ ہیں میں ان سے پوچھتاہوں کہ کیا ہم گودار کے راستے میں کھڑے ہیں اصل میں ایسے ڈرامے کر نا (ن) لیگ کی پر انی عادت ہے ‘نوازشر یف سری لنکا سے کر ایہ کے جہاز اور ایک ایک سڑک کا تین تین بار فیتہ کاٹ کر کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے ‘ پاکستان کے عوام غربت اور بتاہی کا سبب جان چکے ہیں ، 30ستمبر کو پتہ لگ جائے گا کتنی عوام نکلے گی ‘عوام کا ایک سمندر رائیونڈ آرہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز بنی گالہ سے روانگی اور لاہور آمد کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس پر تمام جماعتیں متحد ہیں تاہم یہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ قوم کو کرپشن کی تحقیقات سے کوئی دلچسپی نہیں تو 30 ستمبر کو پتہ چل جائے گا کہ کتنی عوام باہر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہو ریت میں ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کر نے کا مکمل حق ہوتا ہے اور (ن) لیگ والوں کو چاہیے وہ جس طرح کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کی باتیں کر رہے ہیں ایسا ہی کر یں یہ نہ ہو منافقت کر تے ہوئے کچھ اور ہی کر دیں رائیونڈ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو حکومت ردعمل برداشت نہیں کر سکے گی اور میں خود تھانوں میں جاکر اپنے کارکنوں کی گر فتاریوں کے خلاف احتجاج کر وں گا پاکستان کا آئین پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم آئین میں رہتے ہوئے ہر طرح کا احتجاج کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مزید کہا کہ جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی ہی زیادہ غربت ہو تی ہے ، پاکستان کا مزدور اور کسان کچلا جا رہا ہے ۔ہمیں پاناما لیکس پر حق نہ ملا تو حکمران رد عمل برداشت نہیں کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن سمیت پوری قوم سے کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس صرف میرا یا تحر یک انصاف کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ اور ایشوز ہے اور (ن) لیگ کی حکومت اس ایشو کو دفن کر نا چاہتی ہے لیکن ہم کسی بھی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے خورشید شاہ کے بیان کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن پیپلزپارٹی خود کہہ رہی ہے کہ وہ پانامہ لیکس کے خلاف سڑکوں پر آئیں گی اور سب کو سڑکوں پر آنا چاہیے کیونکہ پانامہ لیکس میں نوازشر یف رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں اورملک سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جانے میں بھی اب کوئی شک نہیں لیکن نوازشر یف اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن بڑھ رہی ہے اور نوازشر یف نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے اس لیے کوئی ادارہ انکے خلاف ایکشن نہیں لیتا مگر سب اس بات پر متفق ہے کہ نوازشر یف کا پانامہ لیکس پر احتساب ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں احتساب اور پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں ہوگی تو ملک سے کر پشن کا بھی ختم نہیں ہوگا اور ملک اسی طرح غیر ملکی قر ضوں کی وجہ سے بد حالی کا شکار ہوتا رہیگا اور اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں تاہم انہیں اربوں کی چوری پر کیوں نہیں پکڑاجا رہا ؟قرضوں کی وجہ سے قوم کا کوئی مستقل نہیں ۔ سب سے پوچھتا ہوں کہ 30ستمبر کو کیوں نہیں نکلیں گے ؟پاناما لیکس عمران خان کا نہیں قوم کا ایشو ہے اگر پاناما لیکس دفن ہو گیا تو کرپشن کا ایشو دفن ہو جائے گا ‘پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے ،نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں اور کسان سب سے زیادہ پسا ہوا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان کے انصاف کے ادارے کیوں انصاف نہیں دے رہے؟ اور جب انصاف نہیں ملتا تو جمہوری ممالک میں لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں احتجاج ہمار جمہوری حق ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات